بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر اور سیاسی تجزیہ کار، ڈاکٹر جیفری ساکس نے کہا: امریکہ اب دنیا پر غالب و مسلط طاقت بننے کے سپنے نہیں دیکھ سکتا، امریکی عوام یہ سب نہیں چاہتے۔ انہیں پٹرول کی اونچی قیمت اور زندگی کے ناقابل برداشت اخراجات میں کوئی فخر نظر نہیں آتا۔ یہ کہنا کہ ہم ایران پر بمباری کر رہے ہیں، عوام کے لئے کوئی نفسیاتی اطمینان یا فخر کا احساس پیدا نہیں کرتا۔ / یہ وہ چیز نہیں ہے جو امریکی چاہتے ہیں۔ عوام جو چاہتے ہیں وہ صحت کی سہولیات اور سستی رہائش ہے۔
ویڈیو کی تفصیل:
امریکی عوام کے پیغام کو سمجھ لو، یہ جانا پہچانا اور دہرایا گیا پیغام ہے: امریکہ اپنی طاقت کی حدود سے بہت آگے بڑھ گیا ہے۔
یہ ملک تاریخی نمونوں کی طرح، حد سے زیادہ وسیع پیمانے پر، آگے بڑھ گیا اور اب اس کے پاس یہ صورت حال جاری رکھنے کی مالی قوت نہیں ہے۔
امریکہ مزید دنیا پر مسلط طاقت بننے کی کوششیں جاری نہیں رکھ سکتا، عوام ان چیزوں کو نہیں چاہتے۔
وہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ناقابل برداشت اخراجات میں کوئی فخر محسوس نہیں کرتے۔
یہ کہ ہم کہہ دیں کہ ایران پر بمباری کر رہے ہیں، یہ لوگوں کے لئے نفسیاتی سکون اور فخر محسوس کرنے کا باعث نہیں ہے۔
یہ وہ چیز نہیں ہے جو امریکی چاہتے ہیں۔
عوام کو طبی سہولیات اور سستی رہائش چاہئے۔
میں ڈیموکریٹس سے کہتا ہوں کہ جاگ جاؤ، اب تمہارے پاس موقع ہے، امن کی جماعت بن جاؤ۔
معلوم ہے کہ تم ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی حمایت کرو گے۔
لیکن آؤ اور اسرائیل کی غیر مشروط اور المناک حمایت کا خاتمہ کرو، ایسی حمایت جو عشروں سے امریکہ کے ایجنڈے پر رہی ہے۔
امریکی عوام اسرائیل کے باغیانہ رویوں سے تھک گئے ہیں۔
امریکی عوام کی غالب اکثریت فلسطینی کاز کی حمایت کرتی ہے؛ اگر نوجوان ووٹرز کے ووٹ پر توجہ دو تو دیکھو گے کہ اس مسئلے میں کوئی تذبذب نہیں پایا جاتا۔
جو کچھ وہ پہچانتے ہیں ایسا اسرائیل ہے جو نسل کشی کا مرتکب ہؤا ہے اور وہ اس کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں چاہتے۔
چنانچہ میری بات یہ ہے کہ ہمیں ان تمام جھگڑوں کو، جن کا ہمیں سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ـ اور ہم نے خود ہی یہ جھگڑے پیدا کئے ہیں ـ نیز ایران کے ساتھ جنگ کو ضرور بضرور ختم کرنا چاہئے۔
اسرائیل کی لامحدود مالی حمایت کا خاتمہ کرو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ